27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںحلقہ پی بی 41میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،پارلیمانی سیکرٹری...

حلقہ پی بی 41میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود بلوچستان حاجی ولی محمد نورزئی نے کہاہے کہ حلقہ پی بی 41میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،علاقے میں بہترین انفراسٹرکچر، پینے کا صاف پانی ،صحت اور تعلیمی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز اپنی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جبکہ حاجی ولی محمد نورزئی نے ان کی مسائل کوسنا اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کردیں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایاجارہاہے ،پشتون آباد، سرکی کلاں ،سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت

- Advertisement -

پینے کا صاف پانی کی اسکیمات کے علاوہ علاقے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیاجائے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596208

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں