حلقہ پی بی 45 پر علی مدد جتک کی دوبارہ کامیابی خوش آئند ،مخالفین شکت تسلیم کریں،نواب ثناء اللہ زہری

102
Pakistan People's Party
Pakistan People's Party

کوئٹہ۔ 06 جنوری (اے پی پی):پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 پر پی پی پی کے جیالے علی مدد جتک نے ہی کامیابی حاصل کی تھی تاہم مخالفین نے اپنی شکست کو تسلیم کر نے کے بجائے اس کامیابی کو چیلنج کیا لیکن ہم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرکے انتخاب میں حصہ لیا۔پیر کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کے حق میں دیگر امیدواروں کی دستبرداری، الیکشن کیمپئن اور پی پی ووٹ بینک کو دیکھتے ہوئے مخالفین کو علی مدد جتک کی دوبارہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی اور اب پھر اپنی شکست کو دیکھ کر احتجاج کا راستہ اپنایا جارہا ہے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ 15 پولنگ سٹیشنز پر پیپلزپارٹی کے جیالے میر علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی ہے ، نتائج کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔