کوئٹہ۔ 05 جنوری (اے پی پی):حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ 45 میں 25 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ15 پولنگ اسٹیشنز پر کل ووٹرز کی تعداد 16 ہزار 855 ہے 51 پولنگ بوتھ بھی قائم کیے گئے ہیں
جن میں 16 خواتین کیلئے مختص ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،پولیس ایف سی اور دیگر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما علی مدد جتک، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مجید خان اچکزئی، جمعیت علماء اسلام کے عثمان پرکانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقعہے۔