اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ منگل سے شروع ہوگا جو 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اس حلقہ میں عام انتخابات میں کامیاب امیدوار سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی وفات سے خالی ہوئی ہے۔
اس پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 اکتوبر تک ہوگی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 14 اکتوبر جبکہ ان پر اپیلیٹ ٹربیونلز کی جانب سے فیصلے 17 اکتوبر کو ہوں گے۔کاغذات نامزدگی 21 اکتوبر کو واپس جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 22 اکتوبر کو ہوگی۔