حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،, چوہدری فواد حسین

52

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا ہے جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اتوار کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کعنے والوں کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے اور آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طبقے کی شکست ہی اکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاءاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔