حلیم عادل شیخ کی رہائی جھوٹوں کیلئے ہزیمت ہے، سینیٹر شبلی فراز

73

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عدالت سے ضمانت پر رہائی ان کی سرخروئی اور جھوٹوں کیلئے ہزیمت ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کارکنان اور رہائی پانے والے دوستوں کے اہل خانہ کو مبارک پیش کرتا ہوں۔