حماداظہرکا ترقی پذیرممالک پر واجب الادا قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے آئی ایم ایف اورعالمی بنک کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم

78
پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس مارجن میں9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں،عوام کو پریشان کرنا درست نہیں،جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) اقتصادی امورکے وفاقی وزیرحماداظہرنے ترقی پذیرممالک پر واجب الادا قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اورعالمی بنک کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیاہے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراس حوالہ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ عالمی بنک اورآئی ایم ایف کا بیان خوش آئندہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کی وباء کے آغازسے ہی ترقی پذیرممالک پر واجب الادا قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے پر زوردے رہے ہیں۔حماداظہرنے کہاکہ امید ہے کہ گروپ 20 ممالک مشترکہ بیان پر عمل درآمد کریں گے۔حماداظہرنے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی شراکت داروں کو بھی اپنے قرضوں میں رعایت دینا چاہئیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف اورعالمی بنک نے ایک مشترکہ بیان میں گروپ 20 کے ممالک سے کہاتھاکہ وہ ترقی پذیرممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی معطل کرے۔