- Advertisement -
رام اللہ ۔1دسمبر (اے پی پی):حماس نے غزہ میں 8 اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کو جنگ بندی کے معاہدے کے آخری لمحات میں توسیع کے تحت رہا کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو سب سے پہلے رہا ہونے والی دو خواتین کی شناخت 21 سالہ میا سکیم اور 40 سالہ امیت سوسانہ کے نام سے کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے بعد میں مزید چھ یرغمالیوں کو رہا کرتے ہوئے انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا،ان میں چار خواتین شامل تھیں جن کی عمریں 29 سے 41 سال ہیں۔
- Advertisement -
اسرائیلی جیل سروس کے مطابق معاہدے کے تحت 30 فلسطینیوں کو بھی جیلوں سے رہا کیا گیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415519
- Advertisement -