27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںحمزہ شہباز شریف کی پارٹی کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد، اہلخانہ...

حمزہ شہباز شریف کی پارٹی کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

- Advertisement -

لاہور۔10اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اتوار کے روز پارٹی کے دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کی رہائش گاہ پرگئے اور ان کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پرحمزہ شہباز نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شوکت کشمیری کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔

حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت کشمیری نے پارٹی کیلئے جیل اور بے حد صعوبتیں برداشت کیں ، مرحوم جیسے کارکن اور رہنما کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ،شوکت کشمیر ی پارٹی کے قابل فخر رہنما تھے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی اور استحکام کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ۔ مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماعمران علی گورائیہ اور رانا عمران منج سمیت دیگر پارٹی کار کنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں