واشنگٹن۔17مارچ (اے پی پی):وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں یمن میں متعددحوثی رہنما مارے گئے ہیں، اپنے خلاف حوثیوں کی فوجی کارروائیاں ختم ہونے تک حملے جاری رکھیں گے۔
العربیہ اردوکے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یمن پر امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک حوثی عالمی جہاز رانی اور امریکی بحری ٹریفک پر حملہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمن میں امریکی زمینی آپریشن شروع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔درایں اثنا امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ان کا ملک یمن میں حوثیوں کے خلاف اس وقت تک حملے کرے گا جب تک وہ امریکی اثاثوں اور عالمی جہاز رانی کو نشانہ بنانے والی اپنی فوجی کارروائیوں کو روک نہیں دیتے۔
انہوں نےکہا کہ حملہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آپ یہ نہیں کہتے ہم جہازوں کو بمباری نہیں کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573349