کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)کوئٹہ شہر سے 13کلو میٹر کے فاصلے پر سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب 3 خود کش حملہ آوروں کے حملے میں فرنیٹئر کور بلوچستان کے کم از کم 59 کیڈٹ جاں بحق اور 90 دیگر کیڈٹ اور افسران زخمی ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی ایف سی نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی سے تھا۔ سینڈیمن سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان کی 56 لاشیں پڑی ہیں جبکہ بولان میڈیکل کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کے پاس 3 لاشیں لائی گئی ہیں