حنا ربانی کھر کی مراکش میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی سے ملاقات

308
حنا ربانی کھر کی مراکش میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی سے ملاقات

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے مراکش میں اقوام متحدہ کے الائنس آف سولائزیشن کے 9ویں عالمی فورم کے موقع پر سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور کثیر شعبہ جاتی شراکت داری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے ٹویٹ کے مطابق وزیر مملکت نے فیفا ورلڈ کپ میچ میں تاریخی جیت پر سعودی عرب کو مبارکباد بھی دی۔