ریاض ۔ 07 نومبر (اے پی پی)امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے یمن کے حوثی باغیوں کو مقدس مقامات پرحملوں کی مذمت کی ہے۔عرب ذراﺅ ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جس طرح فلسطین میں قابض یہودی مسجد اقصیٰ کی آئے روز بے حرمتی کرتے اور مقدس مقامات کی توڑ پھوڑ کرکے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اسی طرح یمن کے حوثی باغیوں مکہ معظمہ پر میزائل حملہ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے عالم اسلام سے دہشتگردی کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور حرمین شریفین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔