لندن۔09 نومبر(اے پی پی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن کے حوثی باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ الحدیدہ میں ہسپتالوں کو جنگی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ 22 مئی کو ایک ہسپتال کی چھت پر جنگجوو¿ں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ایمنسٹی نے اس مبینہ عمل کی سخت مذمت کی ہے اور شہریوں اور بیمار افراد کی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ عمل اس لیے بھی خطرناک ہے کیونکہ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے اکثر ہسپتالوں سمیت سویلین اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔