حوزہ علمیہ جامع المنتظر کے سینئر مدرس علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے،نماز جنازہ (کل)ہوگی

34

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):حوزہ علمیہ جامع المنتظر کے سینئر مدرس علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ جامع المنتظر میں کل بروز بدھ نماز ظہرین کے بعد ادا کی جائے گی۔علامہ علی نقی نقوی جامع المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے بڑے فرزند تھے۔

مرحوم طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض حسین نجفی نے علامہ علی نقی نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مرحوم بلند پایہ مدرس تھے جنہوں نے اپنی زندگی درس و تدریس میں گزار دی۔

جامعہ المنتظر اور اس کے طلبا ءایک عظیم استاد سے محروم ہو گئے ہیں،اللہ تعالی مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔