حویلیاں، رجوعیہ پولیس کا سرچ آپریشن ملزمان سے اسلحہ برآمد ، مقدمات درج

94
شیخوپورہ ،گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو 500 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

حویلیاں۔ 07 جون (اے پی پی):ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی خصوصی ہدایات پر رجوعیہ ہولیس نےسرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ تنویر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران 4بندوقیں،4پستول اور 32 کارتوس برآمد کئے۔

اس موقع پر ایس ایچ او رجوعیہ تھانہ تنویر خان کہا کہ تھانہ کی حدود کو جرائم سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے۔ منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی خصوصی مہم سرچ اینڈ سٹرائیک شروع ہے ۔

غیر قانونی اسلحہ یا بلاجواز اسلحہ کی نمائش کرنا جرم ہے ۔اس حوالے سے تھانہ رجوعیہ کی حدود میں خفیہ اداروں کے ہمراہ مہم پولیس نے شروع کردی ہے جس میں کافی حد تک پولیس کو کامیابیاں ملی ہیں۔