حویلیاں ، کوکل برسین میں ملکہ الیاس گہوارہ گرلز سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب

93

حویلیاں۔ 06 مارچ (اے پی پی):حویلیاں کے نواحی گاؤں کوکل برسین میں بچیوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ملکہ الیاس گہوارہ گرلز سکول کی سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام تھے۔تقریب میں سکول کے بانی سرپرست اعلی ائیر کموڈور ریٹائرڈ محمد الیاس،سرپرست ملکہ الیاس ، گورنمنٹ آفیشلز کے علاوہ علاقہ کے معززین کثیر تعداد میں شریک تھے۔سکول میں نرسری سے ہشتم تک علاقہ کی بچیوں کو مفت تعلیم

درسی کتب اور یونیفارم فراہم کیا جائے گا ۔یہ سکول الیاس عطا محمد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کام کرے گا ۔جس کے بانی محمد الیاس خود ہوں گے اور سکول کی تعمیر کا خرچ بھی ذاتی حیثیت میں ادا کریں گے۔اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام کوکل گاؤں میں اماں جی مفت ہسپتال ،لائبریری ،خواتین کے لئے سلائی سنٹر ،مسجد تعمیر کے بعد علاقے کے لوگوں کے لئے فلاح وبہبود کے لئے مفت کام رہے ہیں۔ مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے رفاعی کام میں بڑھ چڑھ کاوش کرنے پر ٹرسٹ کے منتظمین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔