حویلیاں ، 11 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر

29

حویلیاں۔ 07 جولائی (اے پی پی):حویلیاں میں 11 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیرہوگیا۔جلوس جاوید حیدری کی قیادت میں نکالا گیا۔ جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اپنے روایتی مقام پراختتام پذیرہوا۔جلوس کے دوران تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

ایوان تجارت حویلیاں ،امن کمیٹی، سول ڈیفنس، اور رضاکارانہ تنظیموں نے پولیس کے ساتھ مل کر بھرپور تعاون کیا۔حویلیاں امن کمیٹی،تاجر برادری و دیگر نے اس موقع پر کہا کہ پرامن جلوس اس بات کی گواہی ہے کہ اہلِ حویلیاں امن و بھائی چارے کے فروغ میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے تمام اداروں کے تعاون کو سراہا اور آئندہ بھی اسی جذبہ کو برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی۔