ایبٹ آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ حویلیاں اور بکوٹ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 7 کلو سے زائد چرس اور 33 گرام آئس جبکہ بکوٹ پولیس نے 2 کین 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
پہلے واقعہ میں ایس ایچ او حویلیاں شیراز خان نے ایک کارروائی میں منشیات فروش ثاقب ولد عبدالقیوم عرف کوڈا سکنہ گوریاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 7 کلو 59 گرام چرس اور 33 گرام آئس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ایک دوسرے واقعہ میں ایس ایچ او تھانہ بکوٹ زبیر خان نے ایک کارروائی میں طیب ولد محمد الطاف سکنہ مری سے دو کین 20 لیٹر شراب برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔