33.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومضلعی خبریںحویلیاں تحصیل میئر کیلئے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

حویلیاں تحصیل میئر کیلئے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):حویلیاں تحصیل میئر کیلئے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں ولی الرحمن خان، بابو جاوید اقبال، سردار ارسل پرویز، اعجاز زر خان جدون، افتخار خان جدون، نبیل عباسی، اسلم زر خان جدون، عاطف منصف خان جدون، حاجی وحید اختر تنولی، سردار تیمورخان، حاجی عدالت خان، صباحت خان جدون، سردار ضیاءالرحمن ایڈوکیٹ، نعیم خان جدون، ملک شہزاد محمود اعوان، وحید گوہر خان، ارشد خان، گوہر ضمیر اعوان، خالد پرویز اعوان، سردار شمریز، سردار گوہر زمان، سردار خالد گوہر، سکندر اعظم خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

تمام امیدوار اپنے سپورٹرز کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر عکاشہ کرن کےدفتر سے تحصیل چیئرمین کے خواہشمند امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق 31 مارچ کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو گا جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن جو ریٹرننگ آفیسر تحصیل حویلیاں مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسی طرح ٹی ایم اے آفس حویلیاں سےبھی مختلف ویلج کونسلوں کے امیدواروں نے کثیر تعداد میں کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں