ایبٹ آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):حویلیاں حادثےمیں جان بحق ہونےوالےمیاں،بیوی کوآبائی علاقےمیں سپردخاک کردیا گیا،تحصیل حویلیاں کےعلاقے دیوارسٹاپ کےقریب گزشتہ روزتیزرفتارموٹرکارنےاوورٹیک کرتےہوئےموٹرسائیکل کوٹکرماری جس کےنتیجےمیں ہری پورشہرسےتعلق رکھنےوالےموٹرسائیکل سوارمحمدریاض اوراُسکی زوجہ جان بحق ہوگئیں،
جان بحق ہونےوالی خاتون سرکاری سکول میں ٹیچرجبکہ خاوند ٹی آئی پی فیکٹری کاملازم تھا،دونوں مرحومین کوسوموارکےروزہری پورمیں اُنکےآبائی علاقےملکیارروڈ قبرستان میں نمازے جنازہ کی ادائیگی کےبعدسپردخاک کردیاگیا،نمازے جنازہ میں سیاسی،سماجی،شخصیات کےعلاوہ ہرمکتبہ فکرکےافرادنےشرکت کی۔