حویلیاں میں ایکسائز پولیس کی کارروائی، 2199 گرام چرس برآمد

181
Drug dealer
Drug dealer

ایبٹ آباد۔ 6 اکتوبر (اے پی پی):حویلیاں میں ایکسائز پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم سے 2199 گرام چرس برآمد کر لی۔

ترجمان تھانہ ایکسائز پولیس نے بتایا کہ حویلیاں انٹرچینج کے قریب مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے ملزم کی ٹانگوں سے لپٹی 2199 گرام چرس برآمد کر لی، ملزم الیاس خان ولد سخی گل لنڈی کوتل ضلع خیبر کا رہائشی ہے۔

تھانہ ایکسائز پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی پی او ایبٹ آباد محمد طفیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندیوں اور چھاپوں کے ذریعہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بھی منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے پولیس اور دیگر انٹیلی جنس متعلقہ اداروں کے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔