ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):حویلیاں میں سابق نائب ناظم یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حویلیاں پولیس کے مطابق حویلیاں میں سابق نائب ناظم یونین کونسل بانڈی عطائی خان کا بھتیجا سہراب پھلوالی گائوں میں دیگر دوستوں کے ہمراہ گرائونڈ میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی
جس کے نتیجے میں سہراب شدید زخمی ہو گیا جسے موقع پر موجود لوگوں نے حویلیاں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گیا۔ حویلیاں پولیس نے ورثا کی دعویداری پر گل خطاب حسن وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔