حویلیاں میں قیام امن اور باہمی دشمنیوں کے خاتمہ میں علماءکرام سمیت عمائدین علاقہ کردار ادا کریں، خورشید اعظم خان

95

ایبٹ آباد۔ 6 جنوری (اے پی پی):حویلیاں میں قیام امن اور باہمی دشمنیوں کے خاتمہ میں علماءکرام سمیت عمائدین علاقہ کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار صدر ایوان تجارت خورشید اعظم، خطیب مرکزی جامع مسجد مفتی محمد قاسم الہاشمی، چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان جدون، صدر منتظمہ کمیٹی مرکزی جامع مسجد حویلیاں ملک حبیب الرحمن، کرنل (ر) ملک عابد حسین، چیئرمین چن ایوب خان اور حاجی شیرافضل خان نے مرکزی جامع مسجد حویلیاں میں منعقدہ مصالحتی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں عمائدین علاقہ ڈاکٹر عثمان خان جدون، چیئرمین نعیم خان ایڈووکیٹ، ملک قمر حسن، مفتی زاہد صدیقی، قاری عبدالباقی اور مفتی عبدالوحید سمیت نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں مقتول حاجی زمرد خان جدون کے ورثاءکے ساتھ ان کے بھتیجے فلک ناز خان کے راضی نامہ کیلئے بارہ رکنی رابطہ کمیٹی قائم کی گئی۔ اس موقع پر صدر ایوان تجارت ہزارہ خورشید اعظم خان نے کہا کہ سوسائٹی میں قیام امن اور باہمی اختلافات کے خاتمہ کیلئے علماءکرام سمیت دیگر سماجی شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معمولی تلخ کلامی اور عدم برداشت سے گذشتہ سال میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے جو قابل افسوس ہے۔ خطیب مرکزی جامع مسجد حویلیاں مفتی محمد قاسم الہاشمی نے کہا کہ علماءکرام کو عمائدین علاقہ اور تاجر برادری سمیت دیگر طبقات کا تعاون علاقہ میں قیام امن کیلئے موثر مرتب ہوں گے۔