- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 9 مئی (اے پی پی):حویلیاں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 8 کلو 390 گرام چرس برآمد کر لی۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
پہلے واقعہ میں ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر سلیم نے ایک کارروائی میں منشیات فروش اظہر ولد عبدالمنان سکنہ بھروال سے 5 کلو 867 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ شہزاد ولد قیوم سکنہ حویلیاں سے 2 کلو 523 گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
- Advertisement -
حویلیاں پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594802
- Advertisement -