حکمران جماعتوں کے اجلاس کے بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں،مریم اورنگزیب

128
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس کے بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں،افلاس میں مشاورت جاری ہے جس کا باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کریں گی۔

منگل کی شام اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حتمی اعلامیے سے قبل ہی میڈیا مختلف جماعتوں سے منسوب کرکے خبریں چلانا افسوسناک ہے،مشاورت کو فیصلہ بنا کر خبر نہ بنائی جائے ۔ انہوں نےکہا کہ تمام جماعتیں متحد ہیں اور معاملات پر اپنی اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں۔