حکومتیں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بجٹ بڑھائیں، عالمی ادارہ صحت

73

نیویارک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ مختلف ممالک اپنے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ بڑھائے جائیں۔ ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی نامی تنظیم کے ہمراہ جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے لوگوں کو اب بھی مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں اور علاج معالجے کے لیے اپنی جیب سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ رپورٹ میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اضافی کم از کم1 فیصد طبی سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے۔ اس وقت دنیا کی آبادی7.7 بلین ہے جبکہ طبی سہولیات تک رسائی اس میں سے فقط نصف کو حاصل ہے۔