حکومتی اراکین اور اتحادی مل کر کل جمعرات ہی ضمنی فنانس بل منظور کرائیں گے، اپوزیشن کو ناکامی ہو گی،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

96

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومتی اراکین اور اتحادی مل کر آج کل ہی ضمنی فنانس بل منظور کرائیں گے، اپوزیشن کو ناکامی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی تھی کہ ہم ضمنی فنانس بل منظور نہیں کرانے دیں گے، آج اپوزیشن کو پھر ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج پھر اپوزیشن کوروتا ہوا دیکھےہو گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ضمنی فنانس بل سے عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عام آدمی کو متاثر کرنے والی چیزوں پر ٹیکس کے معاملےمیں پر نظر ثانی کردی گئی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ضمنی فنانس بل معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد دے گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف تیاری کرلیں، اب انھیں حساب دینا ہوگا، شریف فیملی کے کچھ لوگ فرار ہیں اور کچھ عدالتوں میں تاریخوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔