اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):حکومتی اشیاء اورخدمات کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں حکومتی اشیا اورخدمات کی برآمدات کاحجم 86 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 62 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 39فیصدزیادہ ہے۔
اپریل کے مقابلہ میں حکومتی اشیاء اورخدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر56 فیصدکی نموہوئی ہے، اپریل میں حکومتی اشیاء اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو55ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومئی میں بڑھ کر86 ملین ڈالرہوگیا، جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں حکومتی اشیاء اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو974 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حکومتی اشیاء اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو986ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔