- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) سے صوبہ بلوچستان کے لئے ترقی کے نئے در وا ہوں گے، منصوبے کے مغربی روٹ کے مطابق شبہات غلط ثابت ہوئے ہیں اور اس روٹ سے چین کا پہلا تجارتی قافلہ مشرق وسطیٰ کے لئے سامان لے کر روانہ ہو گیا ہے ۔ جمعرات کو یہاں ایک ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک منصوبہ گیم چینجرہے جس سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغازہو گا۔سی پیک سے گوادر تجارتی سرگرمیوں کا ہب (مرکز) ہو گا جس سے اس علاقے میں غربت میں کمی آئے گی اور شہریوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32716
- Advertisement -