ساہیوال۔ 06 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی سربراہی میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ امدادی رقوم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی ہدایت پر نائب تحصیلدار طاہر نوید انجم نے کاروائی کرتے ہوئے مدینہ فوٹو سٹیٹ شاپ بالمقابل گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کو سیل کردیا اور دوکان مالک مدثر کے خلاف تھانہ فرید ٹاؤن میں مقدمہ درج کروا دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی امداد میں کسی قسم کی کٹوتی یا اضافی رقم کا تقاضا ناقابل معافی جرم ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مقام پر امدادی رقوم کی تقسیم میں بے ضابطگی، کٹوتی یا زائد رقم وصول کرنے کی شکایات ہوں تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569736