حکومتی معاشی ٹیم نے معیشت، روزگار اور مہنگائی کے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکا ٹویٹ

60
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود معاشی اشاریے بہتر قرار دیئے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور دیگر نے ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا گیا کہ معیشت، روزگار اور مہنگائی کے مسائل کو تیزی سے حل کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہماری حکومت کا اول وآخر مقصد اور ہدف ہے۔