حکومتی پالیسیوں اور ان کے موثر نفاذ سے پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،بین الاقوامی مالیاتی کمیشن

214

واشنگٹن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی سخت اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت کوایک اہم دوراہے پر کھڑا کردیا ہے۔ کمیشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ فلپ ہوئیرے نے وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود کی قیادت میں پاکستانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی۔ فلپ ہوئیرے نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں اور ان کے موثر نفاذ سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کو بھرپورمعاونت کا یقین دلایا۔