21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومتازہ ترینحکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے، تنخواہ دار طبقے...

حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے، تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس اور توانائی کی لاگت کم کرنے کے اقدامات کرے، صدرمملکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ حکومت کو آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے، تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کم کرنے اور توانائی کی لاگت کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

پیرکوپارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ آج عام آدمی، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، ہمارے شہری مہنگائی، اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتوں اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، میں اس پارلیمنٹ اور حکومت پر زور دیتا ہوں کہ وہ اگلے بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں۔

- Advertisement -

صدرنے کہاکہ حکومت کو آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے، تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کم کرنے اور توانائی کی لاگت کم کرنے کے اقدامات کرنے اور ملازمتوں میں کمی سے بچنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570779

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں