حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی معاون خصوصی ندیم افضل چن سے ملاقات میں گفتگو

51
افتخار علی ملک کی سارک چیمبر کے صدر کے طور پر خدمات اور کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے جمعرات کے روز وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی۔اپوزیشن کے اے سے لیکر زیڈ تک تمام پلان فلاپ ہی ہوں گے ۔ پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والی پی ڈی ایم کو اب خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کر یں کیونکہ عوام اپوزیشن نہیں حکومت اور اسکی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور اپوزیشن کی انتشار پر مبنی سیاست کو پورے ملک کے عوام مسترد کر رہے ہیں۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ جب سے تحر یک انصاف اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن حکومت کیخلاف پلان بنا رہی ہے مگر ان کے اے سے زیڈ تک تمام پلان فلاپ ہی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بس دیکھتی جائے سینٹ کے انتخاب بھی ہوں گے اور تحر یک انصاف واضح کامیابی بھی حاصل کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کا ایجنڈہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کورونا پھیلائو مہم کا حصہ بن رہے ہیں ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکارکر نے کا سیاسی مخالفین کا ایجنڈہ ناکام ہی ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں ہم اپنی آئینی مدت پوری کر ینگے۔