حکومت آئی پی پیز کے ساتھ ماضی کے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کرکے تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے،شہریار آفریدی

57

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجلی بنانے والی کمپنیوں آئی پی پیز کے ساتھ ماضی کے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کرکے تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے 1994ءسے 2006ءکے دوران معاہدے ہوئے ہیں جبکہ اصلاحاتی عمل میں عوامی بجلی گھر بھی شامل ہیں۔