29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت آزادکشمیر عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ ریاست...

حکومت آزادکشمیر عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے روبہ عمل ہے،محمد مظہر سعید شاہ

- Advertisement -

مظفرآباد۔22اکتوبر (اے پی پی):آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے روبہ عمل ہے، کئی دہائیوں سے زیر التوارٹھوعہ ہریام پل پر کام کا دوبارہ آغازحکومت کی کمٹمنٹ کا عملی ثبوت ہے،رٹھوعہ ہریام پل، تائو بٹ تک شاہراہ نیلم کی تعمیر سمیت تولی پیر لسڈنہ روڈ گیم چینجر منصوبے ہیں،حکومت اعلانات اور دعوے نہیں بلکہ اقدامات کرتی ہے۔

وزیراطلاعات آزادکشمیر نے کہاکہ رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر سے کوٹلی بھمبراور میرپور کے مابین سفرانتہائی مختصرہوگااور لاکھوں لوگوں کو روزانہ سفرمیں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی،رٹھوعہ ہریام پل اورجاگراں ہائیڈل پراجیکٹ جیسے منصوبے جات پر کام کا آغاز حکومت کی بلاتخصیص عوامی خدمت کی کمٹمنٹ کا ثبوت ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن حویلی سے بھمبر اور تائوبٹ تک لوگوں کی مشکلات کم کرنا اوران کا معیار زندگی بلند کرنا ہے،وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ کی تعمیر سمیت تولی پیر لسڈنہ جیسے گیم چینجر منصوبوں سے ان علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوئی پسند ناپسند نہیں،ہم نے گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران کوشش کی ہے کہ عوام کی بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے خدمت کر سکیں اور اس کوشش میں اللہ کے فضل سے کامیابیاں بھی ملی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ رٹھوعہ ہریام پل سمیت بڑی شاہرائوں کے منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں تاکہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں