28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت آزادکشمیر کی جانب سے ایل او سی پیکج کے تحت بھارتی...

حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ایل او سی پیکج کے تحت بھارتی جارحیت کے متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے ایل او سی پیکج کے تحت بھارتی جارحیت کے متاثرین کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں معاوضہ جات /امدادکی ادائیگی یقینی بنائی گئی ہے ۔ ایل او سی پیکج کے تحت آزاد جموں اینڈ کشمیر سیز فائر لائن انسیڈنٹس ریلیف (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے مطابق لائن اف کنٹرول کے پار سے بھارتی جارحیت کے باعث ہونے والے نقصانات پر حکومت آزادکشمیر کی جانب سے شہداء کو 10 لاکھ روپے فی کس، مستقل معذورہونے والے افراد کو 8 لاکھ روپے فی کس، شدید زخمیوں کو 3 لاکھ روپے، معمولی زخمیوں کو 50ہزار روپے،گھرتباہ ہونے پر ایک لاکھ روپے ، گھرکو جزوی نقصان پہنچنے والوں کو 60 ہزار روپے ، دوکان متاثر ہونے پر 50 ہزار روپے

، دوکان کو جزوی نقصان پہنچنے والوں کو 30 ہزار روپے ، گاڑی متاثر ہونے پر 01 لاکھ روپے ، چھوٹی گاڑی متاثرہونے پر 50 ہزار روپے ، شیلٹر کے نقصان پر 50 ہزار روپے جبکہ گائے بھینس کے نقصان پر ایک لاکھ روپے دیے جارہے ہیں ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر کے متاثرین سے ملاقاتیں اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

- Advertisement -

وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات کی روشنی میں لائن اف کنٹرول پر شہید ہونے والے سویلینز کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے فی کس ادائیگی بذریعہ ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور متعلقہ ایم ایل اے یا وزراء صاحبان گھر گھر جا کر کی جا چکی ہے جبکہ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد کچھ کی ادائیگی کی جا چکی ہے اور بقایا زخمیوں کی اگلے ایک سے دو دن میں دن میں تکمیل ہو جائے گی ۔

گھروں کے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے ایک اسیسمنٹ کمیٹی، بورڈ اف ریوینیو کی سطح سے، تشکیل دی گئی ہے جوکہ اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ سب ڈویژن ، ڈی ایس پی متعلقہ سب ڈویژن ، سول میڈیکل افیسر، پراجیکٹ مینیجر لوکل گورنمنٹ / اسسٹنٹ انجینئر پی پی ایچ،متعلقہ فوجی یونٹ کے نمائندہ اور متعلقہ تحصیل کے تحصیلدارپر مشتمل ہے ۔

کمیٹی موقع پرنقصانات کا تعین کرتے ہوئے اندر دو ہفتے رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر تحت قواعد ادائیگی کریں گے اسی طرح زخمیوں کو ان کی کیٹیگری کے مطابق ڈاکٹرز کی رپورٹ کی روشنی میں ادائیگی کر بھی دی گئی ہے اور جو بقیہ ہیں ان کو اگلے دو دن میں ادائیگی کر دی جائے گی جس کے لیے تمام ضروری فنڈز بورڈ اف ریونیو کی سطح سے جاری ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بھی سویلین شہداء ، زخمیوں اور مکانات کے نقصانات پر ادائیگی کا اعلان کیا ہے جس کا جلد این ڈی ایم اے سے نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596548

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں