حکومت آزادیِ صحافت کو ملک میں شفافیت اور احتساب کیلئے کلیدی اہمیت دیتی ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

حکومت آزادیِ صحافت کو ملک میں شفافیت اور احتساب کیلئے کلیدی اہمیت دیتی ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آزادیِ صحافت کو ملک میں شفافیت اور احتساب کیلئے کلیدی اہمیت دیتی ہے،پاکستان اور جرمنی کے مابین صحافتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئیے،وزارتِ اطلاعات جرمن پریس فیڈریشن کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ تبادلے کی غرض سے تربیت گاہ کے قیام کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کرے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جرمن پریس فیڈریشن کے صدر کرسچئین زرم کی زیرِ قیادت تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے دونوں ممالک کے مابین اس شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے صحافتی وفود کے تبادلے کی تجویز دی جسکا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا۔ملاقات میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی سید فہد حسین، سیکٹری اطلاعات اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔