سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے فراڈ کرنے والا انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے نام پر شہری سے رقم بٹورنے والے ملزم شیراز احمد کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے نام پر شہری سے رقم بٹورنے والے ملزم شیراز احمد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 17 اور 22 کے تحت مقدمہ نمبر 87/26 درج ہے۔

ملزم پر مدعی غلام یاسین کو سعودی عرب کا ایمپلائمنٹ ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ سب انسپکٹر محمد جاوید نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔