سپیشل کورٹ سینٹرل جج غلام مجتبیٰ بلوچ نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث مجرم محمد اقبال کو مجموعی طور پر 10 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی
انسانی سمگلنگ و ویزا فراڈ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):سپیشل کورٹ سینٹرل جج غلام مجتبیٰ بلوچ نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث مجرم محمد اقبال کو مجموعی طور پر 10 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت نے ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 17 کے تحت مجرم کو 5 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
اسی طرح دفعہ 22 کے تحت بھی 5 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی۔ مزید برآں عدالت نے مجرم کو حکم دیا ہے کہ وہ مدعی مقدمہ شمشاد احمد کو 13 لاکھ روپے بطور ہرجانہ (معاوضہ) ادا کرے۔ مجرم کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل بہاولپور میں 12 دسمبر 2024 کو مقدمہ نمبر 231/2024 درج کیا گیا تھا۔







