محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے قائمقام ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد اقبال نے بتایاکہ حکومتِ پنجاب کے ”وزیراعلیٰ پنجاب ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام” کے تحت مویشی پال حضرات کیلئے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے اعلیٰ نسلوں کے سیمن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے
فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے 15اضلاع میں مویشی پال کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرسی سیکسڈ سیمن رعایتی نرخوں پر دستیاب،ڈویژنل ڈائریکٹر

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے قائمقام ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد اقبال نے بتایاکہ حکومتِ پنجاب کے ”وزیراعلیٰ پنجاب ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام” کے تحت مویشی پال حضرات کیلئے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے اعلیٰ نسلوں کے سیمن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پہلے مرحلے کے تحت فیصل آباد سمیت پنجاب کے 15 اضلاع، یعنی اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گوجرانوالہ، رحیم یار خان،، مظفرگڑھ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، قصور، چنیوٹ، بہاولپور، پاکپتان اور حافظ آباد میں پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت جرسی سیکسڈ سیمن، جس کی اصل قیمت 7916 روپے ہے، کسانوں کو رعایتی نرخ 2375 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بہتر نسل، بہتر پیداوار اور خوشحال کسان کے وژن کو عملی شکل دینا ہے۔ اس پروگرام کے حوالے سے دیگر معلومات، شکایات اور رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ لائن 08000-9211 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔







