24.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںحکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں...

حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

- Advertisement -

گلگت۔3مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے، محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔موسمیاتی تبدیلی اور آگاہی میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔صحافت انتہائی مقدس پیشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کریں۔ کسی مخصوص ایجنڈے اور پسند ناپسند سے بالا تر ہو کر حقیقی مسائل اجاگر کرنے اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے، میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں