حکومت اثاثوں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے، حماد اظہر

69

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت ریونیو واقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اثاثوں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے جنوں نے کرپشن کی قومی خزانہ کو لوٹا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت بھی چلے گی احتساب بھی ہوگا۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کسی بھی مسئلہ کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، طاقت مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے 100روزہ پلان میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں، بڑی پالیسیاں بنائی ہیں جن کی بنیاد پر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی جبکہ اتنے بڑے فیصلے کیے ہیں ماضی کی کسی حکومت نے نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں جبکہ قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ بڑی مچھلیاں پکڑی جا رہی ہیں جس نے ملک کے خزانہ کو لوٹا ان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت چلے گی اور احتساب کا عمل بھی جاری رہے گا۔