24.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومقومی خبریںحکومت اداروں کی کارکردگی کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے...

حکومت اداروں کی کارکردگی کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

- Advertisement -

لاہور۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اداروں کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے،پنجاب کے تعلیمی ماڈل پر ریلوے سکولوں میں اصلاحات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے نے منگل کے روز صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،ہم عملی اقدامات کر کے بتائیں گے کہ کیسے ادارے ترقی کرتے ہیں، ہم سے مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں بہتری لانے کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا-وزیر ریلوے نے صوبائی وزیر کو پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کے نفاذ پر سراہا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی گورننس میں کارکردگی مثالی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ماڈل پر ریلوے سکولوں میں اصلاحات کریں گے، تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے ریلوے سکول آوٹ سورس کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نے وزیر ریلوے سے قصور میں ریلوے زمینوں پر تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی جس پر وزیر ریلوے کی قصور، کوٹ رادھا کشن، کنگن پور، کھڈیاں میں فوری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل افسر پنجاب کی طرز پر تجاوزات کے خلاف مہم چلائیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ ستھرا پنجاب ماڈل پر ستھرا ریلوے ڈیزائن کرے۔ملاقات میں پنجاب حکومت کے تعاون سے ٹیکسلا، چھانگا مانگا سمیت دیگر مقامات پر ٹورسٹ ٹرینیں چلانے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579546

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں