حکومت اصلاحات سے صنعتی شعبہ کو استحکام حاصل اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، حکام پلاننگ کمیشن

83
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) حکومت اقتصادی استحکام کے حصول کیلئے اصلاحات متعارف کرا رہی ہے جس سے صنعتی شعبہ کو استحکام حاصل ہوگا اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مظابق حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے، حکومت کی طرف سے اصلاحاتی پیکیج کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، مقامی صنعت کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مالیاتی پیکیج فراہم کیا گیا ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور محاصل اور برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، سرکاری اداروں میں اصل مسئلہ نظم و نسق کا ہے۔ مالیاتی پیکیج میں صنعتی اور زرعی شعبے کو مراعات دی گئی ہیں۔