اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کے مسائل جانچنے کے لئے پارلیمانی سربراہان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں تو وہ متفقہ تحریک لے آئیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے تجویز دی کہ بلوچستان کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے تمام پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل …
حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں تو متفقہ تحریک لے آئیں،سپیکر اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کے مسائل جانچنے کے لئے پارلیمانی سربراہان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں تو وہ متفقہ تحریک لے آئیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے تجویز دی کہ بلوچستان کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے تمام پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی بنائیں جو وہاں جاکر ان کے مسائل سنے اور ان کا حل تلاش کرے۔ اس کے لئے ٹائم فریم مقرر کریں۔ اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اس پر اتفاق کریں تو منگل کو تحریک لائی جاسکتی ہے۔








