حکومت اور فوجی قیادت ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی لئے پرعزم ہیں، راجہ ظفرالحق

153

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سنیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور فوجی قیادت ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی لئے پرعزم ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئٹہ سول اسپتال میں بم دھماکہ پشاورمیں ہونے والے اے پی ایس حملے سے مماثلت رکھتا ہے ۔ بم دھماکے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پورا ملک دکھ اور افسوس کی حالت میں ہے۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ اس واقعے میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بنی ہےں۔ انھوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کومذید تیز کرنےکی ہدایت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیںاور بہت سے دہشتگرد کامیاب آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے فرار ہو گئے ہیں جن تلاشی اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے کی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔سنیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت اور فوجی قیادت کو ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم لرنے کے لئے مذید اقدامات کر رہے ہیں۔