حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، کورونا اور معاشی صورتحال کے باوجود ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں ،قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری بڑی کامیابی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

118
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، کورونا اور معاشی صورتحال کے باوجود ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری بڑی کامیابی ہے ،,پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کسی خوش فہمی میں نہ رہے، پا کستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی، تحریک عدم اعتماد اس کی خام خیالی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری قیادت پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تمام تجزیہ غلط ثابت ہوئے ۔اپوزیشن کا بجٹ منظور نہ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا؟ گزشتہ مالی سال کی نسبت اس مرتبہ بجٹ کی منظوری زیادہ ووٹنگ کے ساتھ ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن بے نقاب ہوچکی ہے ، پی پی پی اپنے نظریہ سے ہٹ گئی ہے ، ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ، ہماری پارٹی میں کوئی گروپ نہیں، سارے ارکان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو غریب کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے دور میں سارے ادارے مفلوج ہوئے ، شوگر مافیا ان کا سرپرست ہے ، اپوزیشن ارب پتی اور کھرب پتی ہوئی اور ملک غریب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی بزنس نہیں ہے ،وہ ایک دیانت دار ، مخلص اور بے خوف رہنما ہیں ، ملک میں ان سے بہتر کوئی اور لیڈر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا بتائے کہ سرے محل کس کا ہے ؟انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصرسے نہ صرف لوٹی گئی رقم وصول کی جائے گی بلکہ وہ جیلوں میں بھی جائیں گے ۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نیب میں بہتری کیلئے قانون لایا جانا چاہیے حکومت تنہا ایسا نہیں کرسکتی ۔ قانون سازی کے لئے دیگر جماعتوں کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔