10.5 C
Islamabad
جمعہ, فروری 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت اپنے وسائل سے عوام کوبجلی اور آٹا پر سبسڈی فراہم کر...

حکومت اپنے وسائل سے عوام کوبجلی اور آٹا پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے،وزیراعظم آزادکشمیر

- Advertisement -

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزادجموں وکشمیرچوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے حوالے سے ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا ، ہم نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کر کےبچت کو فوکیت دی ہے ، اب حکومت آزادکشمیر اپنے وسائل سے بجلی اور آٹا پر سبسڈی فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے3روپے یونٹ بجلی کے مطالبہ کی مخالفت نہیں کی تھی بلکہ میں نے تو بروقت فیصلے کی افادیت پر زور دیا تھا ، میں نےمالیاتی سٹینڈنگ کمیٹی میں بھی یہ بات کی تھی کہ منگلا ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ سے جڑے ایشوز کو حل کیاجائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت کے قیام کے دو بنیادی مقاصد میں ایک تحریک آزادی کشمیر کو برق رفتار بنانا اور دوسرا گورننس سسٹم کو مؤثر بنانا ہے ، موجودہ آزادحکومت کی گزشتہ 21 ماہ کی محنت کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، انتخابات سے قبل ہم 24 لوگوں نے مل کر مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ، بطور پارلیمانی لیڈر میں دیگر لوگوں کی مشاورت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ بیانیے کی جنگ کے ساتھ بھارت عملی طور پر بھی آزاد کشمیر میں بدامنی پھیلانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، اس حوالے سے حکومت آزادکشمیر نے بعض مشکوک لوگوں کو باضابطہ طور پر گرفتار بھی کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کا مظفر آباد آنا اور مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانا کشمیریوں اور پاکستان کے درمیان مضبوط رشتہ کا عکاس ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563082

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں